زیرتعمیر فلائی اوور منہدم، تین مزدور ہلاک

ممبئی ۔ 10 جون (سیاست ڈاٹ کام) شہر کے پارلے پوائنٹ نامی علاقہ میںایک زیرتعمیر فلائی اوور پل کا کچھ حصہ منہدم ہونے سے تین مزدور ہلاک اور دیگر 6 زخمی ہوگئے۔ دریں اثناء سورت میونسپل کارپوریشن کمشنر ایم کے داس نے توثیق کرتے ہوئے کہا کہ زیرتعمیر فلائی اوور پل کے جزوی طور پر منہدم ہونے سے تین مزدور ہلاک ہوگئے۔ انہوں نے کہا کہ ملبہ میں کچھ افراد کے پھنسنے کا اندیشہ ہے لیکن ان کی تعداد نامعلوم ہے۔ مہلوک مزدوروں کی شناخت ہنوز باقی ہے۔ سورت سیول ہاسپٹل کے میڈیکل آفیسر ڈاکٹر آر ڈی برمن نے بتایا کہ ایک مزدور جائے حادثہ پر ہی ہلاک ہوگیا جبکہ دیگر دو دوران علاج زخموں سے جانبر نہ ہوسکے۔

منشیات اسمگل کرنے والی
جنوبی افریقی خواتین کو سزائے قید
نئی دہلی ۔ 10 جون (سیاست ڈاٹ کام) جنوبی افریقہ کی دو خواتین کو دہلی کی ایک عدالت نے غیرقانونی طور پر 50 کیلو منشیات برآمد کرنے کے جرم میں فی کس ایک سال کی سزائے قید سنائی ہے۔ خصوصی این ڈی پی ایس جج انوگروور بالیگا نتھاہی سینگ جو زیفینا اور گریس بونگیوے جو بوتسوانا کی شہری ہیں، این ڈی پی ایس قانون کے تحت 6 خواتین کے سماجی رتبے کو مدنظر رکھتے ہوئے سزاء سنائی۔ عدالت نے اس کے علاوہ دونوں خواتین پر فی کس 75000 روپئے کا جرمانہ بھی عائد کیا گیا۔