حیدرآباد ۔ 12۔ ڈسمبر (سیاست نیوز)زیادہ ووٹوں سے کامیاب ہونے والے امیدواروں کی تفصیلات اسمبلی حلقہ سدی پیٹ سے ٹی آر ایس کے امیدوار ہریش راو نے 1,18,699 ووٹوں کی اکثریت حاصل کی ۔ اسمبلی حلقہ وردھنا پیٹ سے ٹی آر ایس کے امیدوار اے رمیش نے 99,240 ووٹوں کی اکثریت سے کامیابی حاصل کی ۔ اسمبلی حلقہ میڑچل سے ٹی آر ایس کے امیدوار سی ایچ ملاریڈی نے 88,066 ووٹوں کی اکثریت سے کامیابی حاصل کی ۔ اسمبلی حلقہ سرسلہ سے ٹی آر ایس کے امیدوار کے ٹی آر نے 88,009 ووٹوں کی اکثریت سے کامیابی حاصل کی ۔ اسمبلی حلقہ بہادر پورہ سے مجلس امیدوار محمد معظم خان نے 82,518 ووٹوں کی اکثریت سے کامیابی حاصل کی ۔