موتیہاری، 8 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) بہار میں مشرقی چمپارن ضلع کے گھوڑاسہن تھانہ علاقے کے پورنہیا کوٹھی مڈل اسکول میں مڈ ڈے میل کھانے سے 40 بچے بیمار ہوگئے ہیں۔پولیس ذرائع نے آج یہاں بتایا کہ پورنہیا کوٹھی مڈل اسکول میں مڈ ڈے مل کھانے کے بعد بچوں کو قے ہونے لگیں۔ سبھی بچوں کو فوری طور پر مقامی اسپتال میں داخل کرایا گیا۔ذرائع نے بتایا کہ ابتدائی طبی امداد کے بعد سات بچوں کو بہتر علاج کیلئے موتیہاری ریفر کردیا گیا ہے ۔ معاملے کی جانچ کی جارہی ہے ۔