زو پارک میں شیر فوت

حیدرآباد 4 اکٹوبر ( پی ٹی آئی ) نہرو زوالوجیکل پارک میں ایک 19 سالہ شیر فوت ہوگیا ۔ اس کی عمر 19 سال تھی ۔ وہ پیرانہ سالی کے مسائل کی وجہ سے فوت ہوا ۔ اس کا نام اتل تھا اور وہ زو کا قدیم رکن تھا ۔ وہ گذشتہ کچھ دن سے غذا استعمال نہیں کر رہا تھا اور نہ چل پھر پا رہا تھا ۔ اسے زو کے ماہرین نے نگرانی میں رکھا تھا تاہم وہ اب فوت ہوگیا ۔ ایک اعلامیہ میں یہ بات بتائی گئی ۔ کہا گیا ہے کہ ایشیائی شیروں کی عمر عموما 12 تا 15 سال ہوتی ہے اور قید میں وہ 18 سال کی عمر تک بھی جیتے ہیں۔