حیدرآباد ۔ 3 ۔ مئی : ( سیاست نیوز ) : حیدرآباد میں تفریحی مقامات میں نہرو زوالوجیکل پارک جسے عام زبان میں ’حیدرآبادی زو ‘ کہتے ہیں ۔ یہاں بار کوڈ نظام متعارف کردیا گیا ہے ۔ زو کے کیوریٹر شیوانی دُرگا نے سفاری پارک کے داخلے پر عصری نظام بار کوڈ سسٹم متعارف کیا ہے چونکہ ماضی میں یہاں روایتی ٹکٹوں کے ذریعہ داخلہ دیا جاتا تھا ۔ اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے شیوانی نے کہا کہ زو پارک کو عصری ٹکنالوجی سے لیس کرنے میں کئی اقدامات کئے جارہے ہیں تاکہ عوام کی حفاظت میں کوئی کسر باقی نہ رہے ۔یاد رہے حالیہ دنوں میں زو پارک کے داخلے کی فیس میں اضافہ کے بعد عوام نے ناراضگی کا اظہار کیا تھا کیوں کہ عین تعطیلات سے قبل اس اضافہ نے عوام کو مایوس کیا ۔۔