زوکر برگ نے ایک گھنٹے میں 3.4 ارب ڈالر کمائے !

نیویارک ۔ 29 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) جاریہ کی ماہ 28 جولائی کو تاریخ میں نادر و نایاب نوعیت کا ایک ایسا گھنٹہ گزرا جو وقت کے لحاظ سے تو دیگر گھنٹوں کی طرح 60 منٹ اور 3600 سیکنڈ پر ہی مشتمل تھا تاہم "فیس بک” کی ریاست کے بانی مارک زوکربرگ نے اس ایک گھنٹے میں ایسے منافع کو یقینی بنایا جو اس سے پہلے کسی نے حاصل نہ کیا۔ ایک گھنٹے کے دوران حاصل ہونے والے منافع کی مالیت 3 ارب 40 کروڑ ڈالر ہے۔ اس بات کا انکشاف امریکی جریدےForbes کی ویب سائٹ نے کیا جو دنیا بھر میں ارب پتی افراد کی دولت سے متعلق روزانہ کی بنیاد پر تازہ ترین معلومات فراہم کرتی ہے۔ اوسطاً 5 کروڑ 66 لاکھ 66 ہزار 700 ڈالر کے قریب منافع کمایا ۔یہ منافع 10 لاکھ خاندانوں کے کم از کم ایک ہفتے کے گزارے کے لیے کافی ہے۔

 

شام میں دولت اسلامیہ
نے 24 شہریوں کو ہلاک کردیا
بیروت ۔ 29 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) دولت اسلامیہ کے جہادی گروپ نے شمالی شام میں ایک موضع پر قبضہ کرنے کے بعد 24 شہریوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔ امریکہ اور کرد عرب کے اتحاد کو موضع بائیر سے نکال باہر کیا گیا۔ اسی دوران سیرین آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس نے بتایا کہ دولت اسلامیہ کے جنگجوؤں نے گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 24 شہریوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔ مذکورہ موضع مہنج سے 10 کیلو شمال مغرب میں واقع ہے۔ یاد رہیکہ شام میں گذشتہ پانچ سال سے جاری خانہ جنگی میں زائد از 280,000 افراد ہلاک اور لاکھوں افراد بے گھر ہوچکے ہیں۔