سان فرانسسکو 2 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) فیس بُک سی ای او مارک زوکربرگ نے آج اپنی پہلی بچی کی پیدائش کی خوش خبری سنائی اور اس موقع پر انھوں نے اپنی اہلیہ کے ساتھ اپنی کمپنی کے 99% حصص جس کی موجودہ مالیت 45 بلین امریکی ڈالرس ہے کو بطور عطیہ دینے کا اعلان کیا ہے تاکہ یہ دنیا خود اُن کی بیٹی میگزیما اور دیگر بچوں کے لئے ’’ایک بہتر مقام‘‘ میں تبدیل ہوسکے۔ اپنی بیٹی کو فی الحال زوکربرگ نے میگزیما کا نام دیا ہے۔ اپنے فیس بُک پیج پر انھوں نے اپنی بچی میگزیما کی اس دنیا میں آمد پر خوشی کا اظہار کیا اور کہاکہ ہم اس ننھی منی کا استقبال کرتے ہیں۔ خاندان کا ہر فرد بے حد خوش ہے۔ میری بیوی کے حاملہ ہونے کے دوران جن جن لوگوں نے ہمیں نیک خواہشات روانہ کیں ہم سب اُن کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔