زونل سسٹم کی برخواستگی پر حکومت کے فیصلہ کا خیر مقدم

آندھرا میں برسر خدمت ملازمین کو تلنگانہ منتقلی پر زور ، تلنگانہ این جی اوز
حیدرآباد۔5جولائی (سیاست نیوز) تلنگانہ نان گزیٹیڈ آفیسرس اسوسیشن کی ریاستی عاملہ کا اجلاس ٹی این جی اوز بھون میںمنعقد ہوا ۔ ٹی این جی اوز گریٹر حیدرآبادایس ایم حسینی مجیب کی صدارت میںمنعقدہ اس اجلاس میںریاستی صدر کے رویندر ریڈی‘ مہیلا وینگ پریسڈنٹ راشیل‘ پربھاکر ریڈی کے علاوہ دیگر نے شرکت کی ۔ حسینی مجیب نے زونل سسٹم کی برخواستگی کے متعلق حکومت تلنگانہ کے فیصلے کا خیر مقدم کیا۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیاوہ اب آندھرا میںخدمات انجام دے رہے تلنگانہ کے سرکاری ملازمین کی ریاست میں واپسی کے عمل میںتیزی پیدا کرے ۔ انہوں نے کہاکہ علیحدہ ریاست تلنگانہ کی جدوجہد میںسرکاری ملازمین کے گرانقدر ول کو کبھی فراموش نہیںکیاجاسکتا۔ اس کے باوجود تلنگانہ ریاست کی تشکیل کے بعد بھی آندھرا میں خدمت انجام دینے والے تلنگانہ کے سرکاری ملازمین ہنوز انصاف سے محروم ہیں۔انہوں نے کہاکہ ٹی این جی اوز کو بدنام کرنے کی کوششیں کی جارہی ہیں مگر ٹی این جی اوز کو بدنام کرنے کی کوئی بھی سازش کامیاب نہیںہوگی ۔ مسٹر مجیب نے کہاکہ تلنگانہ کی تاریخ اس بات کی شاہد ہے کہ تلنگانہ تحریک کے دوران کامیاب طریقے سے سکالا جنا لاسمئے تحریک چلانے والے صرف ٹی این جی اوز سے وابستہ سرکاری ملازمین ہی تھے ۔ انہوں نے کہاکہ تمام ریاستی محکموں میں کام کاج کو ٹھپ کردیاگیا تھا تاکہ تلنگانہ ریاست کے سرکاری ملازمین کے ساتھ انصاف کو یقینی بنانے کے لئے علیحدہ ریاست تلنگانہ کا عاجلانہ قیام عمل میںلایاجاسکے۔ انہوں نے پی آرسی اور فڈ منٹ کے تعلق سے حکومت تلنگانہ کے اقدامات او راعلانات کی بھی ستائش کی۔رویندر ریڈی نے بھی ٹی این جی اوز قائدین کو نشانہ بنانے کی غرض سے کی جارہی سازشوں کی سختی کے ساتھ مذمت کی او رکہاکہ اسوسیشن کے ہر فرد کے ساتھ تنظیم شانہ بہ شانہ کھڑی ہے ۔

 

قانون کی خلاف ورزی کرنے والی چھ بسیں ضبط
شمس آباد ۔ 5 ۔ جولائی : ( سیاست نیوز ) : شمس آباد کے موضع تونڈ پلی میں نیشنل ہائی وے پر آر ٹی اے اسپیشل انفورسمنٹ عہدیداروں نے کارروائی کرتے ہوئے ارونا چل پردیش کے رجسٹریشن کے نام پر چلائی جانے والی 6 بسوں کو ضبط کرتے ہوئے ان کے خلاف کارروائی کی ۔ خانگی بسوں کی مہم کے دوران کئی کاغذات کی کمی اور بسوں میں حد سے زیادہ مسافرین اور لگیج کے ذریعہ سفر کیا جارہا ہے ۔ نیشنل ہائی وے 44 پر تقریبا ہر روز سڑک حادثات پیش آتے ہیں ۔ سڑک حادثات میں کمی کے تحت بھی اقدامات کئے جارہے ہیں ۔۔