زندہ دلان حیدرآباد کے مزاحیہ

حیدرآباد ۔ 15 ۔ اکٹوبر : ( پریس نوٹ) : زندہ دلان حیدرآباد کی جانب سے دو روزہ تقاریب کے سلسلہ میں منعقد ہونے والے کل ہند مزاحیہ مشاعرہ میں جو 18 اکٹوبر ہفتہ کی شام 7-30 بجے للت کلاتھورانم باغ عامہ میں مقرر ہے ۔ داخلہ ٹکٹ گیلری 30 روپئے کرسی 100 روپئے گوشہ خواتین علحدہ 30 روپئے کے ذریعہ ہوگا ۔ کسی ایک خوش نصیب کو ’ کشش گروپ آف ٹکسٹائیل ‘ کی جانب سے قرعہ کے ذریعہ انتخاب کے بعد عمرہ کا ایک ٹکٹ مفت بطور تحفہ دیا جائے گا ۔ ادبی اجلاس جو 17 اکٹوبر کی شام 6 بجے نمائش کلب میں مقرر ہے ۔ پدم شری مجتبیٰ حسین صدارت کریں گے ۔ اور ممبئی سے فیاض احمد فیضی ، ڈاکٹر حلیمہ فردوس (بنگلور ) ، ڈاکٹر فرزانہ فرح (بھٹکل ) اور مقامی ڈاکٹر عباس متقی ، ڈاکٹر ممتاز مہدی اور جناب حمید عادل طنز و مزاح سے بھر پور ادبی مضامین سنائیں گے ۔ جناب منور پیر بھائی صدر نشین غلام محمد اعظم ایجوکیشن ٹرسٹ ممبئی اور بیگم ممتاز پیر بھائی مہمانان خصوصی ہوں گے ۔۔