حیدرآباد ۔ 6 ۔ فروری : ( پریس نوٹ ) : نمائش سوسائٹی کی جانب سے پلاٹنیم جوبلی ہال کے سلسلہ میں اس سال زندہ دلان حیدرآباد کا خصوصی مزاحیہ مشاعرہ 9 فروری کو رات 8 بجے نمائش میدان کے وسیع پنڈال پر منعقد ہوگا ۔ جس میں ممتاز مزاحیہ شعرا غوث خواہ مخواہ ، مصطفی علی بیگ ، ڈاکٹر محمد علی رفعت ( آئی اے ایس ) رکن پبلک سرویس کمیشن ، ناندیڑ کے تمیز پرواز ، نظام آباد کے اقبال شانہ ، محبوب نگر کے چچا پالموری ، وینوگوپال بھٹڈ ، اجیت گپتا ، نریندر رائے ، سردار اثر ، شاہد عدیلی ، وحید پاشاہ قادری اور فرید سحر حصہ لیں گے ۔ غلام احمد نورانی معتمد عمومی زندہ دلان حیدرآباد نے طنز و مزاح کے شائقین سے زیادہ تعداد میں شرکت کی خواہش کی ہے ۔ مشاعرہ کے مہمان خصوصی جلال الدین اکبر ڈائرکٹر اقلیتی بہبود تلنگانہ ہونگے ۔ نواب اقبال علی خاں ، اشفاق حیدر بھی خصوصی مہمانوں میں شامل رہیں گے ۔ داخلہ مفت رہے گا ۔۔