زندہ دلان حیدرآباد کا اجلاس ، جناب مجتبیٰ حسین کا استعفیٰ قبول

حیدرآباد ۔ 27 ۔ ستمبر : ( پریس نوٹ ) : زندہ دلان حیدرآباد کے عہدیداروں و اراکین عاملہ کا ایک اہم اجلاس چہارشنبہ 27 ستمبر کو زیر صدارت جناب مرزا مصطفی علی بیگ ( نائب صدر ) منعقد ہوا ۔ اجلاس میں صدر ادارہ پدم شری ڈاکٹر مجتبیٰ حسین کے استعفیٰ پر غور و خوص کیا گیا اور ان کی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے ان کے استعفیٰ کو قبول کرلیا گیا ۔ اجلاس میں جناب ڈاکٹر محمد علی رفعت آئی اے ایس کو بہ اتفاق آراء زندہ دلان حیدرآباد کا صدر منتخب کرلیا گیا ۔ اجلاس میں اس پر مسرت کا اظہار کیا گیا کہ مسرز بھارت چند کھنہ اور نریندر لوتھر کے بعد زندہ دلان حیدرآباد کو ایک آئی اے ایس عہدیدار کو صدر منتخب کرنے کا موقع حاصل ہوا ۔ اجلاس میں حسب ذیل عہدیداران و اراکین عاملہ جناب مرزا مصطفی علی بیگ ( نائب صدر ) ، جناب فرید سحر ( شریک معتمد ) ، جناب سردار اثر (شریک معتمد ) ، ڈاکٹر حبیب ضیا ، ڈاکٹر سید مصطفی کمال ، ڈاکٹر سید عباس متقی ، ڈاکٹر علیم خاں فلکی ، ڈاکٹر ممتاز مہدی ، غلام قادر حقانی ، حسین محی الدین سلیم انجینئر اراکین عاملہ نے شرکت کی ۔۔