آندھراپردیش میں گیان بھیری پروگرام ، چیف منسٹر چندرا بابو کا خطاب
حیدرآباد /12 ڈسمبر ( سیاست نیوز ) چیف منسٹر آندھراپردیش مسٹر این چندرا بابو نائیڈو نے کہا کہ زندگی میں کسی مقصد کے حصول کیلئے ایک ویژن رکھنا ضروری ہے اور کسی ویژن کے بغیر زندگی میں کسی مقصد کا حاصل کرنا ہر گز ممکن نہیں ہوگا ۔ آج اونگول میں منظم کردہ گیان بھیری پروگرام میں حصہ لیتے ہوئے اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ دنیا کی خدمت کرنے کی صلاحیت جذید ہندوستان میں پائی جاتی ہے اور اس صلاحیت کے حامل تمام اہم شخصیتوں کا تعلق عام نوعیت کے خاندانوں سے ہی پایا جاتا ہے ۔ اس موقع پر مسٹر چندرا بابو نائیڈو نے نئی اختراع پر طلباء کو اپنی اولین ترجیح دینے کا مشورہ دیتے ہوئے کیا ۔ چونکہ مستقبل میں نئی اختراعات کا سلسلہ جاری رہے گا ۔
انہوں نے انجام دئے جانے والے کاموں وغیرہ میں شفافیت کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی کام میں جب تک شفافیت پائی نہیں جاتی تب تک جوابدہ بھی نہیں ہوسکے گا ۔ لہذا ہر معاملہ میں جوابدہ بنانے کی شدید ضرورت ہے اور جوابدہی کے ذریعہ ہی غیر معمولی نوعیت کے نتائج حاصل ہوں گے ۔ چیف منسٹر نے تمام پروگراموں کو کمپیوٹرائزڈ کئے جانے کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کی جانب سے روبہ عمل لائے جانے والے مختلف فلاح و بہبودی اور مختلف نوعیت کے ترقیاتی پروگراموں کو کمپیوٹرائزڈ کیا جارہا ہے ۔ کیونکہ ریاست آندھراپردیش کی تقسیم کے موقع پر کئی مشکلات و مسائل سے دوچار ہونا پڑا اور ان تمام مسائل سے نمٹتے ہوئے ان کی یکسوئی کیلئے موثر اقدامات کرنے ریاست کی شرح ترقی کو 4.05 فیصد سے بڑھاکر 11.72 فیصد کی جاسکی ۔ اس طرح صرف چار سال کے دوران ریاست کی شرح ترقی کے اوسط کو دو عددی شرح ترقی کے فیصد میں تبدیل کیا جاسکا ۔ مسٹر چندرا بابو نائیڈو نے مزید کہا کہ ریاست آندھراپردیش میں پائے جانے والے مالی مسائل کو ہی بہتر انداز میں استعمال کرکے ریاست آندھراپردیش کی تیز رفتار ترقی کو یقینی بنانے کیلئے تلگودیشم پارٹی کی زیر قیادت ریاستی حکومت اپنی کوشش کرہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ریاست کے محدود و مالی وسائل سے ہی بہتر استفادہ کرکے ترقیاتی اقدامات پر خرچ کی جانے والی رقومات وغیرہ کے تعلق سے متعلقہ عہدیداروں کو جوابدہ بنایا جارہا ہے ۔ تاکہ ان مالی وسائل کا بیجا استعمال کرنے کا موقع فراہم نہ ہوسکے ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت ریاست کی ترقی کو کسی روکاوٹ کے بغیر جاری رکھے گی ۔