ریاض۔ 29 مئی (سیاست ڈاٹ کام) سعودی وزارت محنت و سماجی بہبود کے تفتیشی افسران نے ملک کے مختلف علاقوں میں زنانہ لوازمات فروخت کرنے والی دکانوں پر ایک لاکھ 37 ہزار چھاپے مارے۔ سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق وزارت محنت و سماجی بہبود کی جانب سے زنانہ لوازمات کی دکانوں پر سعودی خواتین کے تقرر کے فیصلے کو یقینی بنانے کے لئے ایک لاکھ 37 ہزار چھاپے مارے گئے۔ وزارت کا کہنا ہے کہ کسی بھی غیرملکی خاتون یا سعودی یا غیرملکی مرد کو اس کی اجازت نہیں کہ وہ زنانہ لوازمات کی دکانوں پر کام کرے۔