زمین کے تنازع پر نظام آباد کے مجالس مقامی کے سربراہ نے عورت کے ساتھ بدسلوکی کی۔ ویڈیو

پولیس کا کہنا ہے کہ پولیس کی شکایت پر اس ضمن میں ائی پی سی کے سیکشن 323‘ 354 اور 506کے تحت گوپی کے خلاف ایک مقدمہ درج کیا گیا ہے
نظام آباد۔پولیس کے مطابق گوپی کی جوابی شکایت پر مذکورہ عورت اور اس کے کچھ رشتہ داروں کے خلاف غیر قانونی قبضہ اور اس کی جائیداد کے مطالبہ کا کیس درج کیاگیا ہے۔

عورت نے اپنی شکایت میں کہاکہ گوپی نے پچھلے سال ایک پلاٹ 33.72لاکھ میں اس وقت فروخت کیا تھا جس کا راجسٹریشن بھی اس کے نام پر ہے۔

پولیس نے کہاکہ تاہم گوپی نے ’’ علاقے میں اراضیات کی بڑھتی قیمت کے پیش نظر‘‘ مزید پچاس لاکھ کا مطالبہ کیا۔پولیس نے کہاکہ اب تک جائیداد ان کے حوالے نہیں کی اور گوپی دھمکیاں بھی دے رہا تھا۔

اتوار کے روز مذکورہ عورت اپنے دیگررشتہ داروں کے ساتھ گوپی کے گھر اور اراضی حوالے کرنے کا مطالبہ کیا۔پولیس کے مطابق وہاں پر دونوں کے درمیان میں تلخ کلامی ہوئی او ربرہم خاتون نے گوپی کے ساتھ بدسلوکی کرتے ہوئے اسے چپل رسید کی ۔

جس کے جواب میں گوپی نے بھی غصہ کے عالم پر عورت کو کھینچ کر ایک لات رسید کی جس کے نتیجہ میں مذکورہ عورت دور جاگری۔

جس کے بعد متاثرہ خاتون کے ساتھ ائے لوگ بھی گوپی کو ڈھکیل دیا۔ اس سارے واقعہ کا ایک چھوٹا سے ویڈیو بھی سوشیل میڈیا پر وائیرل ہورہا ہے۔