لومبوک (انڈونیشیا) ۔ 30 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) لومبوک کے ایک فعال آتش فشاں پر زمین کھسکنے کے واقعات میں زائد از 500 کوہِ پیما اور ان کے گائیڈ اونچائی پر پھنسے ہوئے ہیں۔ یاد رہے کہ صرف ایک روز قبل انڈونیشیاء کے اس تعطیلاتی جزیرہ پر زلزلے کے جھٹکے بھی محسوس کیے گئے تھے۔ نیشنل پارک کے ایک عہدیدار نے یہ بات بتائی۔ ہیلی کاپٹرس اور بچائو کار ٹیم بھی پہاڑی راستوں سے گزرکر مائونٹ رنجانی کے اس علاقہ تک پہنچنے کوشاں ہیں جہاں مجموعی طو رپر 560 افراد پھنسے ہوئے ہیں جن میں 500 سیگارا اناکن علاقہ میں اور 6 یاٹوسیپر علاقہ میں ہیں۔ رنجانی نیشنل پارک کے سربراہ سوڈی یونو نے یہ بات بتائی۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ 6.4 شدت والے زلزلہ میں 16 افراد ہلاک اور سینکڑوں عمارتیں منہدم ہوگئیں جس نے لوگوں کو بہت زیادہ خوفزدہ کردیا اور وہ اپنی جان بچانے اپنے مکانوں سے نکل کر محفوظ علاقوں کی جانب دوڑتے دیھے گئے۔