بیجنگ ۔ 8 مئی (سیاست ڈاٹ کام) چین نے آج انسانی بنیادوں پر افغانستان کو 16 لاکھ 20 ہزار امریکی ڈالر امداد دینے کا اعلان کیا ہے جہاں 280 افراد ہلاک اور سینکڑوں لاپتہ ہوگئے ہیں۔ زمین کھسکنے کے واقعات کی وجہ سے یہ سانحہ پیش آیا ہے۔ صدر چین ژی جن پنگ نے امداد کے بارے میں ایک مکتوب صدر افغانستان حامد کرزئی کو روانہ کیا ہے جس میں سوگوار خاندانوں سے اظہارتعزیت بھی کیا گیا ہے۔