زمین سے فضا میں مار کرنے والے میزائل کا کامیاب تجربہ

بالاسور 3جولائی (سیاست ڈاٹ کام) ڈی آر ڈی او کے تیار کردہ فوری ردعمل والے زمین سے فضا میں مار کرنے والے میزائل کا آج صبح ساڑھے گیارہ بجے اڑیسہ کی چاندی پور ٹیسٹ رینج سے کامیاب تجربہ کیا گیا۔ٹیسٹ رینج کے ذرائع کا کہنا ہے کہ میزائل کے تمام نظام اورٹکنالوجی ٹھیک کام کررہے ہیں اور تمام پیمانوں پر کھرا اترا ہے ۔ آپٹکل سسٹم، ٹیلی میٹری سسٹم اور تمام راڈار، دیگر تمام اسٹیشنوں پر میزائل سے رابطہ قائم ہوگیا اور انہوں نے تمام پیمانوں کی نگرانی کی۔لانچ کے عمل کی نگرانی کرنے والے ڈی آر ڈی ایل کے ڈائریکٹر ایم پرساد اور آئی ٹی آر کے ڈائریکٹر ڈاکٹر پی کے داس کا کہنا ہے کہ میزائل نے تمام قاصد حاصل کرلئے ہیں۔وزیر دفاع ارون جیٹلی نے میزائل کے کامیاب تجربہ پر ڈی آر ڈی او کو مبارک باد دی ہے اور کہا ہے کہ یہ زمین سے فضا میں مار کرنے کے حوالے سے ملک کا اہم سنگ میل ہے ۔یہ اس میزائل کا دوسر ا تجربہ تھا۔ پہلا تجربہ 4 جون کو کیا گیا تھا۔ میزائل ، صبح ساڑھے گیارہ بجے چھوڑا گیا تھا اسے کنیسٹر سے چھوڑا گیا۔دس میزائل کا دوسر ا تجربہ اس کی کارکردگی کا تجزبہ کرنے کے لئے کیا گیا ہے ۔