زمینی سرنگ دھماکہ میں دو ہلاک

پشاور ۔ یکم ؍ مئی (سیاست ڈاٹ کام) زمینی سرنگ پر غلططی سے پیر رکھنے کی سزا یہ ملی کہ ایک ٹیچر اور ان کے بیٹے کو زندگی سے ہاتھ دھونا پڑا کیونکہ دھماکہ اتنا شدید تھا کہ دونوں کے پرخچے اڑ گئے۔ یہ واقعہ یہاں کے ایک پولیس چیک پوسٹ کے قریب رونما ہوا جو صوبہ خیبرپختونخواہ کے مردان ڈسٹرکٹ میں ہے۔ پولیس فوری جائے واردات پر پہنچ گئی جبکہ ٹیچر اور ان کے 12 سالہ بیٹے کی کٹی پھٹی نعشوں کو پوسٹ مارٹم کیلئے ہاسپٹل منتقل کردیا گیا۔