زمینی سرنگ دھماکہ میں بی ایس ایف جوان بال بال بچ گئے

ملکانگیری( اڈیشہ ) ۔/14اگسٹ، (سیاست ڈاٹ کام ) ماؤسٹوں کی جانب سے ایک سڑک کے قریب بچھائی گئی بارودی سرنگ کے پھٹنے سے بی ایس ایف کے 12جوان اور ریاستی پولیس کے کچھ اہلکار بال بال بچ گئے۔ ملکانگیری کی جس سڑک سے جوانوں کا قافلہ گزررہا تھا، اس کے بارودی سرنگ سے گزرنے کے صرف چند سیکنڈس کے اندر زور دار دھماکہ ہوا لیکن تب تک ان کی گاڑی وہاں سے گزر چکی تھی ورنہ ان کے پرخچے اڑ جاتے۔