زمبابوے کے جلسہ عام میں دھماکہ ‘ 41زخمی

بلاوایو(زمبابوے) ۔24 جون ( سیاست ڈاٹ کام ) ایک دھماکہ سے زمبابوے میں ایک جلسہ عام دہل کر رہ گیا جس میں صدر ایمرسن نوانگ گاگوا زخمی ہونے سے بچ گئے ۔ وزیر صحت نے سرکاری اتوار کے روزنامہ سے کہا کہ ان کے دو نائب زخمیوں میں شامل ہیں ۔ وزیر صحت ڈیوڈ پی نے کہا کہ تمام زخمیوں میں تین بڑے اسپتالوں میں علاج جاری ہے ۔ تاحال 41 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع ملی ہے ۔