زمبابوے میں صدارتی انتخابات کے بعد تشدد کی تحقیقات

ہرارے ،30 اگست (سیاست ڈاٹ کام) زمبابوے میں اس ماہ ہوئے صدارتی انتخابات کے بعد تشدد کی تحقیقات کیلئے ایک کمیشن قائم کیا گیا ہے جو اس تشدد میں فوج کے کردار کی تحقیقات کرے گا۔ زمبابوے کے صدر ایمرسن نانگاگوا نے کہاکہ اس مہینے ہوئے صدارتی انتخابات کے بعد ہونے والے تشدد کی تحقیقات کیلئے ایک کمیشن قائم کیا گیا ہے ۔ کمیشن میں جنوبی افریقہ کے سابق صدر اور برطانیہ کے انسانی حقوق کے وکیل شامل ہیں۔ کمیشن تین ماہ میں اپنی رپورٹ پیش کریگا۔خیال رہے زمبابوے کے صدارتی انتخابات کے بعد تشدد میں فوج کی کارروائی میں چھ افراد کی موت ہو گئی تھی۔ مسٹر نانگاگوا نے کہا کہ کمیشن اس بات کی جانچ کریگا کہ تشدد کو روکنے کیلئے فوج کی طاقت کا استعمال کس حدتک درست تھا۔