زمبابوے صدارتی انتخابات میں نانگاگوا فاتح

ہرارے 3 اگست (سیاست ڈاٹ کام) زمبابوے میں صدارتی انتخابات میں موجودہ صدر ایمرسن نانگاگوا الیکشن جیت گئے ہیں۔پیر کو صدارتی انتخابات ہوئے تھے ۔زمبابوے کے الیکشن کمیشن کے سربراہ نے مسٹر نانگا گوا کے الیکشن جیتنے کا اعلان کیا۔مسٹر نانگا گوا کو 50.8 فیصد ووٹ ملے ہیں جبکہ ان کے اہم حریف نیلسن چامیسا کو 44.3 فیصد ووٹ ملے ۔