نیپال میں اوسط شدت کا زلزلہ۔ جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں
بیجنگ ؍ کھٹمنڈو ۔ 28 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) چین میں گذشتہ ہفتے کے زلزلے کے پیش نظر تقریباً 350 افراد کو مخدوش علاقے سے منتقل کردیا گیا جبکہ آج نیپال میں اوسط شدت کا زلزلہ محسوس کیا گیا ہے۔ چین میں سنکیانگ کے خودمختار علاقہ ایغور میں اکتو کاؤنٹی سے ملٹری والوں نے لوگوں کو محفوظ مقامات کو منتقل کیا ہے۔ یہ لوگ گذشتہ ہفتے 6.7 شدت کے زلزلے سے متاثر ہوئے ہیں، جس کے نتیجہ میں ایک شخص کی جان گئی اور متعدد مکانات کو نقصان پہنچا ہے۔ ملٹری ریجمنٹ کے جاری کردہ بیان کے مطابق قریبی یونٹ سے زائد از 20 آرمی اسٹاف زلزلے کے بعد متاثرہ مقام کو فوری پہنچ گئے۔ بعد میں مزید اسٹاف بھی بچاؤ ملٹری یونٹ میںشامل ہوگیا۔ ریجمنٹ نے بدترین متاثرہ علاقوں کو آکسیجن اور دیگر امدادی اشیاء بھی بھیجے ہیں۔ جمعہ کو ایغور کی اکتو کاؤنٹی 6.5 شدت کے زلزلے سے دہل گئی تھی۔ دریں اثناء دوشنبہ کو نیپال کا دارالحکومت کٹھمنڈو میں زلزلے کے اوسط جھٹکے سے دہل گیا، جس کی شدت ریختر پیما پر 5.6 درج ہوئی ہے۔ یہ جھٹکہ نیپال کے وسطی اور مشرقی خطوں میں بھی محسوس کیا گیا ہے۔ تاہم جانی یا مالی نقصانات کی فوری کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔