نئی دہلی 25 اپریل ( سیاست ڈاٹ کام ) دہلی میں چھ عمارتوں میں آج آئے زلزلہ کے جھٹکوں کے نتیجہ میں معمولی شگاف ہوگئے ۔ اس زلزلہ کا مبدا نیپال میں تھا ۔ لیفٹننٹ گورنر نجیب جنگ نے دہلی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھاریٹی اور دوسرے متعلقہ سرکاری ایجنسیوں کے ساتھ اجلاس میں صورتحال کا جائزۃ لیا ۔ انہوں نے مطلع کیا کہ کسی عمارت کو کوئی بھاری نقصان نہیں ہوا اور یہاں کسی طرح کے جانی نقصان کی اطلاع بھی نہیں ہے ۔ صرف چھ عمارتوں میں معمولی شگاف پیدا ہوگئے۔