زلزلہ کے متاثرین کیلئے ایم پیز کا عطیہ

نئی دہلی۔/28اپریل، ( سیاست ڈاٹ کام ) لوک سبھا کے تمام ارکان نے آج نیپال اور ہندوستان میں زلزلے کے متاثرین کی امداد و راحت کیلئے ایک ماہ کی تنخواہ بطور عطیہ دینے سے اتفاق کرلیا جب ان سے یہ گذارش کی گئی کہ وزیر اعظم ریلیف فنڈ میں دست تعاون دراز کریں۔ وزیر پارلیمانی اُمور ایم وینکیا نائیڈو نے بتایا کہ ریلیف کاموں کیلئے تمام ارکان ایک ماہ کی تنخواہ کا عطیہ دیں گے ۔ انہوں نے بتایا کہ ایک ماہ کی تنخواہ وزیر اعظم ریلیف فنڈ میں جمع کردی جائے گی جہاں سے ایک بیرونی ملک کو امداد روانہ کی جائے گی۔