زلزلہ کے بعد تعمیر نو کے اٹلی کے علاقوںکا پوپ کا دورہ

کارپی (اٹلی) ۔2اپریل ( سیاست ڈاٹ کام) پوپ فرانسیس شمالی اٹلی کے علاقہ امیلیا رومانہ پہنچ گئے جہاں 2012ء میں مہلک زلزلہ آئے تھے ۔ ان کے اس دورہ سے وسطی اٹلی میں امید پیدا ہوگئی ہے جہاں گذشتہ سال بھی تباہ کن زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ۔ ان دونوں زلزلوں میں 28افراد ہلاک ہوئے تھے ۔ اپنے دورہ کے موقع پر پوپ ایک کھلے میدان میں مذہبی اجلاس کی قیادت کریں گے جس میں پادری ‘ ننس اور عیسائی مذہبی اسکولس کے سربراہ شرکت کریں گے ۔کارپی میں ڈومو گرجا گھر زلزلہ سے تباہ ہوگیا تھا وہ اس کا بھی دورہ کریں گے ۔ سیاستدانوں ‘ صنعت کاروں اور بشپس سے تبادلہ خیال بھی کریں گے ۔
سری لنکا کی بحریہ نے 6 ہندوستانی منشیات کے اسمگلرس گرفتار کرلئے
کولمبو ۔ 2اپریل ( سیاست ڈاٹ کام) سری لنکا کی بحریہ نے آج کہا کہ اس نے 6ہندوستانیوں کو جو مبینہ طور پر 13.5کلوگرام منشیات سری لنکا میں اسمگل کررہے تھے گرفتار کرلئے ۔ سری لنکا کی بحریہ کے طلایہ گرد جہاز نے بین الاقوامی آبی حدود میں مشتبہ سرگرمیاں دیکھی تھیں جب یہ اسمگلرس سری لنکا کی آبی حدود میں داخل ہوئے تو ان کی کشتی ضبط اور اسمگلرس کو بحریہ نے گرفتار کرلیا ۔ تمام 6ہندوستانی مزید تحقیقات کیلئے پولیس تحویل میں دے دیئے گئے ۔ سری لنکا کی بحریہ سری لنکا کی آبی حدود میں داخل ہونے والے منشیات کے اسمگلرس کو مسلسل گرفتار کرتی رہتی ہے ‘چاہے وہ کسی بھی ملک کے شہری ہوں ۔