نئی دہلی ۔ 26 ؍ اپریل ( سیاست ڈاٹ کام) حکومت نے اعلان کیا کہ ہندوستان میں زلزلہ کے باعث ہلاک ہونے والے افراد کے ارکان خاندان کو فی کس 6 لاکھ روپئے دیئے جائیں گے ۔ وزیر نریندر مودی نے نیپال اور ہندوستان میں بچاوکاری و راحت اقدامات کا جائزہ لیا انہوں نے عہدیداروں کو ہدایت دی کہ دیگر ایجنسیوں کے ساتھ ملکر کام انجام دیں ۔ پی ایم او کے بارے میں بتایا گیا کہ ملک کے مختلف حصوں میں زلزلہ کے باعث ہلاک ہونے والوں کو قومی سانحہ راحت فنڈ سے چار لاکھ روپئے دیئے جائیں گے ۔ مابقی دو لاکھ روپئے وزیراعظم کے قومی ریلیف فنڈ سے فراہم کئے جائیں گے ۔ وزیراعظم نے اعلی سطحی اجلاس میں صورتحال کا جائزہ لیا ۔