زلزلہ متاثرین کی مدد کیلئے تعاون کرنے

انڈین ریڈ کراس سوسائٹی اے پی برانچ کی اپیل
حیدرآباد 3 مئی (پریس نوٹ) انڈین ریڈ کراس سوسائٹی کی اے پی اسٹیٹ برانچ کے چیرمین وائس چیرمین اور جنرل سکریٹری نے ایک پریس نوٹ میں نیپال کے دارالحکومت کھٹمنڈو اور اس کے اطراف و اکناف کے دیہاتوں اور ہندوستان کی ریاستوں بہار، اترپردیش اور مغربی بنگال میں آئے زلزلے کو بہت بڑا سانحہ قرار دیا جس میں ہزاروں افراد ہلاک ہوگئے اور ہزاروں لوگ متاثر ہوئے۔ متاثرین کی مدد کرنا اور ان کے لئے ریلیف فراہم کرنا ہمارے لئے ضروری ہے۔ اُنھوں نے بنی نوع انسان سے ہمدردی رکھنے والوں، عوام الناس، تنظیموں اور این جی اوز سے اپیل کی۔ وہ زلزلہ متاثرین کیلئے فراخدلانہ عطیات دیں۔ عطیات نقد رقم اور چیک / ڈیمانڈ ڈرافٹ کے ذریعہ جو بحق جنرل سکریٹری، انڈین ریڈ کراس سوسائٹی اے پی اسٹیٹ برانچ، ریلیف فنڈ ہو دیئے جاسکتے ہیں۔ رقم آندھرا بینک اکاؤنٹ نمبر 110310100031210 میں آن لائن منی ٹرانسفر کے ذریعہ بھی جمع کی جاسکتی ہے۔ مزید معلومات کے لئے 09848027430 پر ربط کیا جاسکتا ہے۔