زلزلہ سے متاثرہ بہارمیں تین مرکزی وزراء تعینات وزیراعظم کا اقدام

نئی دہلی ۔ 28 ۔ جنوری (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم نریندر مودی نے آج چار مرکزی وزراء کو جانی و مالی نقصان کا تخمینہ کرنے کیلئے ملک کے مختلف علاقوں کو خاص طور پر بہار کو روانہ کردیا تاکہ وہ وہاں راحت رسانی اور بچاؤ کارروائیوں کی نگرانی کرسکیں۔ مرکزی وز یر دھرمیندر پردھان پہلے ہی سے ہند۔نیپال سرحد پر تعینات ہیں اور وہاں زلزلہ سے متاثرہ علاقوں میں راحت رسانی اور بچاؤ کی نگرانی کر رہے ہیں ۔ وزیراعظم مودی نے آج دیگر وزراء اننت کمار ، رادھا موہن سنگھ اور جے پی نڈا کو بھی زلزلہ سے متاثرہ ہندوستانی علاقہ بہار کو روانہ کردیا ہے۔ بہار زلزلہ سے بدترین متاثرہ علاقہ ہے اور اعظم ترین تعداد میں ہلاکتیں واقع ہوئی ہیں۔ یہ مرکزی وزراء جانی ومالی نقصان کا تخمینہ کریں گے اور راحت رسانی اور بچاؤ کارروائیوں کی نگرانی کرنے کے علاوہ چیف منسٹر نتیش کمار سے تبادلہ خیال کرنے کے بعد وزیراعظم کو ایک رپورٹ پیش کریں گے۔