نئی دہلی ۔ 6 مئی ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) زلزلوں کی پیش قیاسی کیلئے فی الحال کوئی نظام موجود نہیں ہے تاہم اس کے تمام پہلوؤں پر گہری نظر رکھی جارہی ہے تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جاسکے کہ جلد از جلد انتباہ جاری کئے جائیں ۔ سائنس و ٹکنالوجی اور ارضیاتی علوم کے مرکزی وزیر ہرش وردھن نے لوک سبھا میں بیان دیتے ہوئے کہا کہ ملک کے پاس امکانی حد تک بہترین ممکنہ تعاون مختلف محکموں کے درمیان موجود ہے ۔ ہرچیز پر مناسب نگرانی رکھی جاتی ہے اور ممکنہ حد تک عاجلانہ بنیاد پر انتباہ جاری کئے جاتے ہیں لیکن ایسا کوئی نظام موجود نہیں ہے جس کے تحت آئندہ 24 گھنٹوں کے اندر آنے والے امکانی زلزلوں کی پیش قیاسی کی جاسکے ۔ وہ وقفۂ سوالات کے دوران ایوان کے اجلاس سے خطاب کررہے تھے ۔