زلزلوں کی پیش قیاسی نہیں کی جاسکتی : حکومت

نئی دہلی ۔ 29 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) حکومت نے لوک سبھا میں آج کہا کہ زلزلوں کی پیش قیاسی نہیں کی جاسکتی کیونکہ اس ضمن میں ہنوز ٹیکنالوجی دریافت نہیں کی جاسکی ہے۔ قبل ازیں ارکان نے نیپال میں حالیہ زلزلہ کی تباہ کاریوں پر گہری تشویش کا اظہار کیا اور دریافت کیا کہ آیا اس قسم کے آفات سماوی کی قبل از وقت پیش قیاسی نہیں کی جاسکتی تھی؟۔ وزیرایٹمی توانائی و خلاء جتیندر سنگھ نے کہا کہ خلائی ٹیکنالوجی میں ہندوستان دنیا کے کسی بھی ملک سے پیچھے نہیں ہے‘‘ لیکن زلزلوں کی پیش قیاسی کی ٹیکنالوجی دریافت کرنے کیلئے دنیا بھر میں پیشرفت جاری ہے۔