زرعی یونیورسٹی پروفیسر جئے شنکر اور وٹرنری یونیورسٹی پی وی نرسمہا راؤ کے نام سے موسم

حیدرآباد 31 جولائی ( پی ٹی آئی ) حکومت تلنگانہ نے آج ایک زرعی یونیورسٹی کو تلنگانہ نظریہ کے حامی پروفیسر جئے شنکر کے نام اور ایک ویٹرنری یونیورسٹی کو سابق وزیر اعظم پی وی نرسمہا راؤ کے نام سے موسوم کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ زرعی یونیورسٹی کو پروفیسر جئے شنکر تلنگانہ اسٹیٹ اگریکلچر یونیورسٹی کا نام دیا جائیگا جو پہلے آچاریہ این جی رنگا اگریکلچر یونیورسٹی کہلاتی تھی ۔ اس سلسلہ میں ایک سرکاری اعلامیہ جاری کردیا گیا ۔ اسی طرح ایک علیحدہ اعلامیہ میں حکومت نے کہا کہ ویٹرنری یونیورسٹی ‘ جو شری وینکٹیشورا یونیورسٹی تروپتی کی تقسیم کے بعد قائم ہوگی وہ پی وی نرمسہا راؤ تلنگانہ اسٹیٹ یونیورسٹی فار ویٹرنری ‘ انیل اینڈ فشریز سائینس کے نام سے موسوم رہیگی ۔