زرعی قرض کی معافی کے احکام جاری

حیدرآباد 12 اگسٹ (پی ٹی آئی) حکومت تلنگانہ نے ریاست میں ایک لاکھ روپئے تک زرعی قرض معاف کرنے کے احکام جاری کئے ہیں۔ چیف منسٹر کے دفتر سے جاری ایک اعلامیہ میں کہا گیا کہ چیف منسٹر کے چندرشیکھر راؤ کی کابینہ نے زرعی قرضوں کی معافی کی ایک قرارداد کو منظوری دی ہے۔ جس سے 38 لاکھ کسانوں کو فائدہ ہوگا اور سرکاری خزانہ پر 19000 کروڑ روپئے کا بوجھ عائد ہوگا۔