زرعی شعبہ میں ہند ۔ امریکی تعاون پر معاہدہ

نئی دہلی ۔ 2 ۔ دسمبر : ( سیاست ڈاٹ کام) : ہندوستان نے زراعت اور فوڈ سیکوریٹی کے شعبہ میں امریکہ کے ساتھ ایک معاہدہ طئے کرلیا ہے ۔ مملکتی وزیر زراعت سنجیو کمار یلہاں نے آج لوک سبھا میں بتایا کہ سائنس ٹکنالوجی ، تعلیمی ، موسمی پیش قیاسی ، فصل، انتظامیہ ٹکنالوجی اور مارکٹ اطلاعات جیسے شعبوں میں امریکہ کے ساتھ معاہدہ مفاہمت پر دستخط کئے گئے ۔ انہوں نے بتایا کہ ہندوستان نے زرعی شعبہ میں تعاون کیلئے 63 ممالک کے ساتھ 77 مفاہمت کے معاہدے طئے کئے ہیں ۔۔