حیدرآباد 2 جون ( سیاست نیوز ) چیف منسٹر کے سی آر نے زرعی شعبہ کی ترقی فوڈ پراسیسنگ یونٹس کے قیام اور دوسرے امور کا جائزہ لینے 4 جون مادھاپور کے ایچ آئی سی سی کنونشن ہال میں زرعی عہدیداروں ریتو سمنوئیے سمیتی کے کوآرڈینٹرس کا اجلاس طلب کیا ہے ۔ چیف منسٹر نے آج پرگتی بھون میں زرعی شعبہ پر جائزہ لیا ۔ اس موقع پر وزیر زراعت پوچارام سرینواس ریڈی صدر ریتو سمنوئیے سمیتی و رکن پارلیمنٹ جی سیکھندر ریڈی ٹی آر ایس ارکان پارلیمنٹ جتیندر ریڈی ، بی سمن مشین بھگیرتا وائس چیرمین وی پرتاپ ریڈی کے علاوہ اعلیٰ عہدیدار موجود تھے ۔ چیف منسٹر نے کہا کہ زرعی شعبہ کو 24 گھنٹے مفت برقی سربراہ کی جارہی ہے ۔ مقررہ وقت پر بیج اور تخم دستیاب رکھی جارہی ہے ۔ کسان سرمایہ کاری اسکیم اور ریتو بیمہ اسکیم وغیرہ پر عمل اوری کی جارہی ہے ۔ تین تا چار سال اچھی بارش ہوتی ہے تو کسانوں کا مستقبل روشن ہوجانے کا چیف منسٹر نے دعویٰ کیا ۔ ہر 5 ہزار ایکڑ اراضی کے لیے ایک زرعی آفیسر کو انچارج نامزد کیا گیا ہے ۔ کلسٹر سے متعلق تمام تفصیلات کمپیوٹر سے مربوط کردی جائے گی ۔ کسان کونسی فصل اگائے اس کی زمین کے لیے کونسی کاشت موضوع رہے گی ۔ زرعی آفیسر کسانوں میں شعور بیدار کریں ۔ پیر کو منعقد ہونے والے اجلاس میں چیف منسٹر عہدیداروں اور ریتو سمنوئیے سمیتی کے کوآرڈینٹرس کو تفصیلات سے واقف کرائیں گے ۔