زراعت کے شعبہ میں سائنٹیفک طریقوں کا اہم رول،آر وی جے اسکول آف اگریکلچر میں ماہرین کا خطاب

حیدرآباد ۔ 20 ۔ فروری : ( سیاست نیوز) : شعبہ زراعت میں سائنسی طریقوں اور اختراعی نظریات کے ساتھ تعلیم فراہم کرنے والا ادارہ بیٹر ۔ آر وی جے اسکول آف اگریکلچر میں 20 ویں تقسیم اسناد تقریب منعقد ہوئی ۔ اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے انڈین انسٹی ٹیوٹ آف آئیل سیڈ ریسرچ حیدرآباد کے ڈاکٹر اے وشنو وردھن نے کہا کہ ہمارے ملک میں زراعت کو کلیدی مقام حاصل ہے ۔ جب کہ کئی ایسی فصلیں ہیں جن میں ہندوستان کو عالمی درجہ بندی میں پہلا مقام حاصل ہے جب کہ چند مسائل اور وجوہات سے ہمارا ملک دو ایک فصلوں میں دنیا کے دیگر ممالک سے پیچھے ہے تاہم عصری سہولیات اور سائنٹیفک طریقوں کے استعمال سے ان فصلوں کی پیداوار میں بھی حوصلہ افزاء نتائج حاصل ہورہے ہیں ۔ اس موقع پر انہوں نے مزید کہا کہ زراعت کے شعبے میں عصری اور سائنس علوم فراہم کرنے والے ادارے اور خاص کر آر وی جے اسکول کا بھی اہم رول ہے ۔۔