حیدرآباد ۔ 8 ۔ اگست : ( این ایس ایس) : آندھرا پردیش ٹکنالوجی ڈیولپمنٹ اینڈ پروموشن سنٹر اور سی آئی آئی کی جانب سے پوسٹ ہاروسٹ ٹکنالوجیز اینڈ فوڈ پروسیسنگ پر ایک انٹرنیشنل کانفرنس اور نمائش ، فوڈبز انڈیا 2014 کا انعقاد کیا گیا ۔ پردیپ چندرا ، اسپیشل چیف سکریٹری و کمشنر انڈسٹریل پروموشن حکومت تلنگانہ نے اس کانفرنس کا افتتاح کیا اور کہا کہ زراعت کا تلنگانہ کے جی ڈی پی میں 16 فیصد کا حصہ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت اس شعبہ کو ترقی دینے پر توجہ دے رہی ہے اور اس سلسلہ میں اقدامات کئے جائیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ زراعت میں جدید طریقوں سے استفادہ کے لیے ٹکنالوجی ایجادات کی بہت ضرورت ہے ۔ اور ملک میں فوڈ سیکوریٹی کو یقینی بنانے کے لیے پوسٹ ہاروسٹ ٹکنالوجیز اور فوڈ پروسیسنگ بہت اہم ہے ۔۔