زدوکوب کے بعد امریکہ میں ہندوستانی خاتون بچا لی گئی

ہوسٹن ۔ 5 ستمبر (سیاست ڈا ٹ کام) ایک 33 سالہ ہندوستانی خاتون امریکہ میں بچا لی گئی جبکہ عہدیداروں کو ہندوستان سے ٹیلیفون پر یہ اطلاع ملی کہ اسے زدوکوب کیا جارہا ہے۔ اس کے ساتھ بدکلامی کی جارہی ہے اور اس کی مرضی کے خلاف اس کا شوہر اور اس کے سسرالی رشتہ دار اسے ہراساں کررہے ہیں۔ سیلکی گینڈ کو فلوریڈا کے عہدیداروں نے لڑکی کے والدین کے ہندوستان سے ٹیلیفون کرنے پر اور اس کی اطلاع دینے پر بچا لیا۔ ہیلز گورو کاونٹی کے شیرف کے دفتر نے اس کا انکشاف کیا۔

جاپانی طیارہ کی ہنگامی لینڈنگ
ٹوکیو ۔ 5 ستمبر (سیاست ڈا ٹ کام) ایک جاپانی طیارہ نیویارک میں ایمرجنسی لینڈنگ کرنے پر مجبور ہوگیا کیونکہ اس کے انجن میںخرابی پیدا ہوگئی تھی جس کی وجہ مبینہ طور پر پرندہ ٹکرا جانے کا واقعہ تھا۔ جھلکیوں کو این ایچ کے ٹی وی چینل پر دکھایا گیا جس کے بموجب طیارہ محفوظ طور پر ایرپورٹ پر اترنے میں کامیاب ہوگیا۔ ایسا معلوم ہوتا ہیکہ کوئی پرندہ اس کے بائیں انجن کے اندر داخل ہوگیا تھا جبکہ طیارہ پرواز کرنے والا تھا۔ طیارہ کا ایندھن ہوا میں بکھیر دیا گیا تاکہ لینڈنگ سے پہلے اس کا وزن کم ہوسکے۔