حیدرآباد۔28جولائی ( پی ٹی آئی) صدر جمہوریہ پرنب مکرجی نے تلنگانہ کے ضلع میدک میں اسکول بس اور ٹرین کے گذشتہ ہفتہ ہوئے تصادم میں 15اسکولی بچوں کی المناک موت پر گہرے رنج و غم اور دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے اور زخمی بچوں کی جلد صحت یابی کیلئے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے ۔ صدر پرنب مکرجی نے اس ضمن میں گورنر ای ایس ایل نرسمہن کو ایک مکتوب روانہ کیا ہے ۔چیف منسٹرتلنگانہ کے دفتر سے جاری ایک اعلامیہ کے مطابق صدر ہند کا پیغام تعزیت تلنگانہ کے چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ کے نام بھی بھیجا گیا ہے ۔