ممبئی۔ 26 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) محکمہ دفاع کے مطابق ہندوستانی بحریہ کے افسران بحیرہ ہند میں دوران سفر راستہ بھٹک کر زخمی ہونے والے کمانڈر ابھیلاش ٹامی سے ہسپتال میں ملاقات کریں گے جہاں وہ زیرعلاج ہیں اور توقع ہے کہ اسٹاف بحریہ کی ایک کشتی کے ذریعہ اس جزیرہ پر پہنچیں گے جہاں کے اسپتال میں وہ زیرعلاج ہیں۔ کیرتی چکرا ایوارڈ یافتہ ابھیلاش ٹامی نے بحیرہ ہند میں اسٹرڈیم نامی جزیرہ کے قریب راستہ بھٹک گئے تھے جن کو بعد میں ہر بروز منگل ایک فرانسیسی کشتی نے بچا لیا تھا۔ بروز جمعہ وہ گولڈن گلوب میں شرکت کیلئے ایک کشتی سے روانہ ہوئے تھے لیکن راستہ بھٹک گئے تھے۔ ٹامی کے مینیجر کمانڈر (ریٹائرڈ) دلیپ ڈونڈ نے اطلاع دی کہ ٹامی صحت مند ہیں اور ایک چھوٹے جزیرہ کے ہسپتال میں زیرعلاج ہیں۔