زبانی تکرار کے باوجود صدر ترکی کا دورہ ایران

تہران۔5اپریل ( سیاست ڈاٹ کام) صدر ترکی رجب طیب اردغان منگل کے دن ایران کا دورہ کریں گے ‘ حالانکہ دونوں پڑوسی ممالک کے درمیان شام سے لیکر یمن تک تنازعات کے سلسلہ میں زبانی جنگ جاری ہے ۔ ایران نے توثیق کی کہ ایران کی جانب سے صدر ترکی کے دورہ ایران کو منسوخ کرنے کے بعد ان سے ٹیلی فون پر بات چیت کی گئی اور وزارت خارجہ نے آج توثیق کی کہ یہ سرکاری دورہ مقررہ پروگرام کے مطابق کیا جائے گا ۔ یہ اردغان کا دوسرا سرکاری دورہ ایران ہوگا ۔ وزیراعظم ترکی نے جنوری 2014ء میں ایران کا دورہ کیا تھا ۔ اس وقت رجب طیب اردغان صدر ترکی نہیں بلکہ وزیراعظم ترکی تھے ۔