زاریہ میں 30 ہلاک : ریاستی گورنر

کانو (نائجیریا) ۔ 7 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) شہر زاریہ میں کم از کم 20 افراد ایک بم دھماکہ سے ہلاک ہوگئے۔ علاقائی گورنر نے کہا کہ انہیں اس اطلاع پر رنج ہوا کہ ایک دہشت گرد بم دھماکہ سے کم از کم 20 افراد سبون گاری زاریہ دیہات میں ہلاک ہوگئے۔ گورنر ریاست کابینہ ناصراحمد الرفاعی نے اپنے ٹوئیٹر پر تحریر کیا کہ یہ بم دھماکہ 9 بجے صبح ہوا۔ پرائمری اسکول کے اساتذہ اور ارکان عملہ کی شہر کے سرکاری دفاتر میں جانچ کی گئی۔ فوری طور پر کسی بھی گروپ نے حملہ کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔