زائرہ نے طلبہ سے ملاقات کی

جموں۔یکم نومبر (سیاست ڈاٹ کام) اداکارہ زائرہ وسیم نے آج اپنی نئی فلم ’’سیکرٹ سوپر اسٹار‘‘ کی تشہیر کے لیے یہاں ایک اسکول کا دورہ کیا۔ زائرہ نے سائنک کالونی میں واقع ہیرٹیج اسکول کے دورے کے بعد میڈیا والوں کو بتایا کہ ’’مجھے جموں آکر خوشی ہورہی ہے۔ مجھے ہمیشہ ہی جموں میں وقت گزارنا پسند رہا ہے۔ میری تمام افراد سے درخواست ہے کہ میری فلم سیکرٹ سوپر اسٹار کا مشاہدہ کریں۔