حیدرآباد ۔ 28 ۔ مارچ : ( دکن نیوز ) : ادارہ سیاست اور میناریٹی ڈیولپمنٹ فورم کے زیر اہتمام یکم مئی سے 45 روزہ ووکیشنل سمر کیمپ کا آغاز ہوگا ، جس میں معاون روزگار مختلف کورس کی تربیت کا اہتمام کیا جارہا ہے ۔ میڈیکل کورس میں ایکسرے ٹکنیشن ، ای سی جی ، میڈیکل لیاب ٹکنیشن ، فزیوتھراپی اور نرسنگ و ہیلت کیر کے کورس بھی شامل ہیں ۔ اس کے لیے سہارا ڈائگناسٹک سنٹر ، پلر نمبر 22 متصل جی پلاریڈی کالج ، مہدی پٹنم حیدرآباد میں خصوصی طور پران کورسیس کی تعلیم و تربیت کا اہتمام کیا گیا ہے ۔ ان کورس کے لیے تین بیاچس میں تربیتی پروگرام ہوگا ۔ دسویں جماعت یا اس سے زائد قابلیت رکھنے والے لڑکے و لڑکیاں داخلے کے اہل ہوں گے ۔ کورس کی تکمیل کے بعد سرٹیفیکٹس جاری کئے جائیں گے اور اہل امیدواروں کو روزگار کی فراہمی میں مکمل رہنمائی اور تعاون کیا جائے گا ۔ مزید تفصیلات کے لیے جناب اے اے کے امین فون نمبر 9849134323 سے ربط کیا جاسکتا ہے ۔ محترمہ خدیجہ سلطانہ اور محمد برکت علی کوآرڈینٹرس کے بموجب سمر کیمپ کے سلسلہ میں مراکز قائم کرنے سے دلچسپی رکھنے والے اداروں ، اسکولس کے ذمہ داروں سے خواہش کی گئی ہے کہ وہ 29 مارچ تک اپنی درخواستیں دفتر ایم ڈی ایف میں داخل کریں اور اپنے مرکز کو رجسٹرڈ کروالیں ۔ ضروری معلومات کے لیے 9700088110 یا 9394040104 پر ربط کریں ۔۔