ر2.3کروڑ ڈالر کے مصارف سے فارم ہاؤز کی تعمیر حق بجانب

اشرار میرے گھر میں گھس آئے تھے اور بیوی کی عصمت ریزی کی تھی : جیکب زوما
جوہانسبرگ ۔ 5 مئی (سیاست ڈاٹ کام) جنوبی افریقہ کے صدر جیکب زوما نے جو دیہی علاقہ میں 23 ملین امریکی ڈالر کے مصارف سے اپنے فارم ہاؤز کی تعمیرجدید اور رنگ و روغن کئے جانے پر مختلف گوشوں سے سخت تنقیدوں کے شکار ہورہے ہیں۔ انتخابات سے قبل سرکاری مصارف سے فارم ہاوز کی تعمیرجدید کی بھرپور مدافعت کرتے ہوئے یہ سنسنی خیز انکشاف کیا کہ 1998ء میں اسی فارم ہاوز میں چند افراد زبردستی گھس آئے تھے اور ان کی بیوی کی عصمت ریزی کی گئی تھی۔ جیکب زوما نے اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ’’جو یہ کہتے ہیں کہ مجھے سیکوریٹی کی ضرورت نہیں ہے، میں یہ کہنا چاہتا ہوں کہ ہم ایک عام صورتحال سے نہیں گذر رہے ہیں۔ چند افراد میرے فارم ہاؤز میں گھس آئے تھے جنہوں نے میری بیوی کی عصمت ریزی کی تھی‘‘۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ واقعہ 2009ء میں صدارت پر فائز ہونے سے قبل اس وقت پیش آیا تھا جب وہ صوبائی وزیر تھے۔ بعد میں صدر تابو مبی کی صدارت میں انہیں نائب صدر بنایا گیا تھا۔ جیکب زوما نے یہ انکشاف بھی کیا کہ خاطیوں کو گرفتار کیا گیا تھا اور مقدمہ چلایا گیا تھا بعدازاں انہیں سزاء بھی ہوئی تھی۔ جنوبی افریقہ میں 7 مئی کو عام انتخابات مقرر ہے۔