جے پور ۔ 27فروری (سیاست ڈاٹ کام) آر بی آئی ڈپٹی گورنر ایس ایس مندرا نے آج یہاں بتایا کہ 10 روپے کے پلاسٹک نوٹ جلد ہی بازار میں آسکتے ہیں۔ مندرا نے آج یہاں نامہ نگاروں کے اس تعلق سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں کہاکہ پلاسٹک نوٹ چھاپنے کے لئے سیکورٹی ایجنسیوں کی اجازت مل چکی ہے۔ انھوں نے کہاکہ اب پلاسٹک اور سیاہی خریدنے کے بارے میں ٹنڈر طلب کرنے کا کام شروع ہونے کے بعد پلاسٹک نوٹ چھاپنے کی کارروائی تیزی سے کی جائے گی۔ انھوں نے کہاکہ پلاسٹک کے نوٹ جے پور ہی نہیں بلکہ ملک کے تمام مقامات پر بھیجے جائیں گے۔ 2 ہزار روپے کے نوٹوں کو واپس لئے جانے کے تعلق سے پوچھے جانے پر انہوں نے کہاکہ یہ افواہ ہے۔