ر 5روپئے میں کھانے کے مزید 150 مراکز کی منظوری کا خیر مقدم : محمود علی

حیدرآباد ۔28نومبر ( سیاست نیوز) ڈپٹی چیف منسٹر محمد محمود علی نے گریٹر حیدرآباد حدود میں 5 روپئے کھانے کی اسکیم کے مزید 150 سنٹرس میں اضافہ کرنے کابینہ میں منظوری کا خیرمقدم کرتے ہوئے پرانے شہر کے علاوہ دوسرے علاقوں کے عوام کو ضرورت ہے تو اس کی تجاویز پیش کرنے کی اپیل کی ۔ محمد محمود علی نے کہا کہ تلنگانہ حکومت نے غریب عوام کو صرف پانچ روپئے میں کھانے کی منفرد اسکیم تیار کی ہے جس کے جی ایچ ایم سی حدود میں 50سنٹرس ہیں ۔ نوٹ بندی کے بعد گھروں کی تعمیرات اور رئیل اسٹیٹ کاروبار پر بہت زیادہ اثر پڑا ہے ۔ ایک طرف مہنگائی دوسری طرف نقد رقم کی تنگی سے غریب عوام بالخصوص مزدور زیادہ پریشان ہیں ‘ جب یہ بات چیف منسٹر کے سی آر تک پہنچائی گئی تو انہوں نے فوری پانچ روپئے کھانے کے 150 سنٹرس کا اضافہ کرنے کی منظوری دیدی ہے جس کا وہ خیرمقدم کرتے ہیں اور عوام بالخصوص پرانے شہر کے عوام سے اپیل کرتے ہیں کہ اگر انہیں ایسے سنٹرس چاہیئے تو وہ اس کی تجاویز پیش کریں ۔ نوٹ بندی کی تلنگانہ حکومت کی جانب سے تائید پر اپوزیشن بالخصوص کانگریس کی چیف منسٹر کے سی آر پر الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ کانگریس کو اس پر بات کرنے کا اخلاقی حق نہیں ہے ‘ کیونکہ کانگریس بدعنوانیوں کی ’اماں‘ ہے ۔ کانگریس دور میں ہی بدعنوانیاں اور کالا دھن وجود میں آیا ہے ‘ ملک اور بدعنوانیوں سے پاک بنانے ٹی آر ایس اصولوں کی بنیاد پر مرکز کے فیصلے کی تائید کررہی ہے