ریپروڈکٹیو مالیکیولار بیالوجی اور آرٹ پر کانگریس

حیدرآباد ۔ 3 ۔ نومبر : ( پریس نوٹ ) : عثمانیہ یونیورسٹی ڈپارٹمنٹ آف بائیو کیمسٹری اور میٹرنل ہیلت اینڈ ریسرچ ٹرسٹ اور مہاویر ہاسپٹل اینڈ ریسرچ سنٹر کے باہمی اشتراک و تعاون سے ’ ریپروڈکٹیو مالیکیولار بیالوجی اینڈ اسسٹیڈ ریپروڈکٹیو ٹکنالوجی ، اقدار ، قواعد اور اعلیٰ ٹکنالوجی کے موضوع پر پہلی سالانہ کانفرنس 5 نومبر کو صبح 10 بجے ہوٹل ریڈیسن بلوپلازہ ، روڈ نمبر 6 بنجارہ ہلز ، میں چیرمین لوک آیوکت جسٹس سبھاشن ریڈی افتتاح کریں گے ۔ پروفیسر ایس رام چندرن وائس چانسلر عثمانیہ یونیورسٹی صدارت کریں گے ۔ کمشنر گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن ڈاکٹر بی جناردھن ریڈی آئی اے ایس اعزازی مہمان ہوں گے ۔ جب کہ ڈاکٹر وی وینکٹیشورلو انفارمیشن کمشنر اور ڈاکٹر ایس شانتا کماری سکریٹری آئی سی او جی ایف او جی ایس آئی خصوصی مدعوئین ہوں گے ۔ کنوینر ڈاکٹر رویا روضاتی کے مطابق ڈاکٹر پی پی ریڈی خیر مقدم کریں گے ۔ ایک روزہ کانگریس تین سیشن پر مشتمل ہوگی ۔ جس میں پیانل مباحث ہوں گے ۔ ڈاکٹر مادھوی ، ڈاکٹر پی آر ریڈی ریسرچ ڈائرکٹر ڈین فیکلٹی آف سائنس اینڈ ٹکنالوجی ، مہاویر میڈیکل ریسرچ سنٹر ، پروفیسر وینکٹ رمنا دیوی ہیڈ آف دی ڈپارٹمنٹ بائیو کیمسٹری ، ایم دھاتری پریشودھکا ودیارتھی ، مسز مہہ جبین سماجی جہدکار ، شیوشیکھر رائے یو جی سی اسسٹنٹ پروفیسر ، پروفیسر روجا رانی ڈپارٹمنٹ آف جینٹکس عثمانیہ یونیورسٹی ، ڈاکٹر پال مارکس اور مسز کے شری لیکھا ان مباحث میں حصہ لیں گے ۔۔