ریونت ریڈی کی 3 اکٹوبر کو پوچھ تاچھ کیلئے طلبی

حیدرآباد ۔ یکم اکتوبر (سیاست نیوز) تلنگانہ پردیش کانگریس ورکنگ صدر ریونت ریڈی اور ان کے رشتہ داروں کے مکانات پر انکم ٹیکس کی جانب سے دھاوؤں کے بعد آج ان کے دو قریبی ساتھیوں اودے سمہا اور سبسٹن کو انکم ٹیکس ہیڈ آفس طلب کیا گیا جبکہ ریونت ریڈی کو عہدیداروں نے 3 اکتوبر کو پوچھ تاچھ کیلئے طلب کیا ہے۔ آج صبح اودے سمہا اور سبسٹن انکم ٹیکس دفتر پہنچے جہاں ان سے چار گھنٹوں تک پوچھ تاچھ کی گئی انہیں دوبارہ پوچھ تاچھ کیلئے طلب کیا گیا۔ آئی ٹی تحقیقات نے آج ایک نیا موڑ اختیار کرلیا جب عہدیداروں نے دعویٰ کیا کہ ریونت ریڈی نے دھاوؤں کے خدشے کے پیش نظر اپنے اہم دستاویزات ناگول میں واقع رندھیر ریڈی کے مکان میں رکھے تھے اور آئی ٹی عہدیداروں نے دھاوؤں کے دوران یہ بیاگس ضبط کرلئے ۔