ریونت ریڈی کی سیکوریٹی سے دستبرداری

حیدرآباد ۔ 12۔ ڈسمبر (سیاست نیوز) محکمہ پولیس نے کانگریس کے قائد ریونت ریڈی کو دی گئی 4 + 4 سیکوریٹی سے دستبرداری اختیار کرلی ہے ۔ انتخابی مہم کے دوران ریونت ریڈی نے ہائیکورٹ سے رجوع ہو کر ان کی جان کو خطرہ ہونے کا دعوی کرتے ہوئے انہیں 4 + 4 کی سیکوریٹی فراہم کرنے کی اپیل کی تھی ۔ ہائیکورٹ نے نتائج کے اجرائی تک ریونت ریڈی کو 4 + 4 کی سیکوریٹی فراہم کرنے کی محکمہ پولیس کو ہدایت دی ۔ محکمہ پولیس نے نتائج کے اجرائی کے بعد ریونت ریڈی کو دی گئی سیکوریٹی سے دستبرداری اختیار کرنے کا اعلان کیا ہے ۔